English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ساف انڈر 17 ایونٹ کیلئے فٹبالرز کو این او سی کے حصول میں مشکلات

القمر

کراچی (اسپورٹس رپورٹر) پاکستان فٹبال فیڈریشن (پی ایف ایف) کو ایک مرتبہ پھر پاکستان اسپورٹس بورڈ سے این او سی کے حصول میں مسائل کا سامنا ۔ پاکستان اسپورٹس بورڈ( پی ایس بی) نے ساف انڈر 17 چیمپئن شپ کے لیے این او سی جاری کرنے سے انکار کرتے ہوئے پی ایف ایف کو ہدایت کی ہے کہ وہ مکمل دستاویزات کے ساتھ دوبارہ درخواست جمع کرائیں۔ ذرائع کے مطابق پی ایف ایف نے 22 اگست کو پاکستان اسپورٹس بورڈ کو خط لکھ کر این او سی کے لیے درخواست کی تھی۔ تاہم پی ایس بی نے 6 ستمبر کو ای میل کے ذریعے پی ایف ایف کو مطلع کیا کہ درخواست طے شدہ ٹائم فریم سے تاخیر سے موصول ہوئی ہے اور نامکمل ہے۔ پی ایس بی کے مطابق پی ایف ایف نے این او سی کی درخواست ہدایات کے برعکس تاخیر سے جمع کرائی جبکہ درخواست میں شامل دستاویزات پر چیئرمین پی ایف ایف کے دستخط نہیں تھے۔
، جو کہ قانون کے مطابق ضروری ہیں۔ پی ایس بی نے اپنی ای میل میں واضح کیا کہ صرف چیئرمین نارملائزیشن کمیٹی کے دستخط کو ہی تسلیم کیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق پی ایس بی نے پاکستان فٹبال فیڈریشن کو کہا کہ وہ دوبارہ مکمل دستاویزات جمع کرائیں۔ یاد رہے کہ ساف انڈر 17 فٹبال چیمپئن شپ 20 ستمبر سے بھوٹان میں کھیلی جانی ہے، اور اس ایونٹ کی تیاری کے لیے پاکستان انڈر 17 فٹبال ٹیم کا کیمپ ایبٹ آباد میں جاری ہے۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے