ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

عمان : ویزا پالیسی میں نرمی‘ 10روز تک مفت داخلے کا اعلان

مسقط (انٹرنیشنل ڈیسک) عمان نے ویزا پالیسی کو نرم کرتے ہوئے سیاحوں کے لیے اپنی سرحدیں کھول دی۔ عرب میڈیا کے مطابق عمان نے غیرملکیوں کے لیے رہاہشی قوانین اور قواعد میں غیر معمولی ترمیم کی ہے جس کا اعلان انسپکٹر جنرل آف پولیس اینڈ کسٹمز، لیفٹیننٹ جنرل حسن بن محسن الشوراقی نے کیا۔ میڈیا سے گفتگو میں حسن بن محسن الشوراقی نے بتایا کہ سیاحوں کو زیادہ سے زیادہ تعداد میں خوش آمدید کہنے کے لیے 10 روزہ مفت ویزا سروس متعارف کرا رہے ہیں۔ یہ سروس بحری جہازوں کے مسافروں اور عملے کے ارکان کے لیے ہوگی اور ٹورسٹ شپ ایجنٹ کی درخواست پر ویزا جاری کیا جائے گا۔ 10 روزہ مفت سیاحتی ویزے کا اندراج 30 دن کے اندر کرانا ضروری ہوگا۔یہ ترمیم سیاحت کی صنعت کو فروغ دینے کے لیے کی گئی ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں