English Al Qamar Urdu جون 27, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

سونے کا بھاؤ ریکارڈ بلندی پر پہنچ گیا

القمر

ملک بھر میں سونے کی قیمت میں مسلسل دوسرے روز  بھی   بڑا اضافہ دیکھنے میں ایا ہے جس کے بعد عالمی اور پاکستانی صرافہ میں سونے کا بھاؤ ریکارڈ بلندی پر پہنچ گیا۔آل پاکستان جیمز اینڈ جیولر ایسوسی ایشن کے مطابق ملک بھر میں سونے کی فی تولہ  قیمت میں 2300روپے  کا اضافہ  ریکارڈ کیا گیا ہے  جس کے بعد فی تولہ سونے کی قیمت 2 لاکھ 64 ہزار  روپے ہوگئی ہے۔

ایسوسی ایشن کے مطابق قیمتوں میں اضافے کے بعد 10 گرام سونا 1972 روپے بڑھ کر 2 لاکھ26ہزار 333 روپے میں فروخت ہورہا ہے۔دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں سونے کا بھاؤ 23  ڈالر بڑھ کر 2524 ڈالر فی اونس ہے۔واضح رہے کہ ایک روز قبل  ہی  سونے کی فی تولہ قیمت  1300 بڑھی تھی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے