English Al Qamar Urdu جون 26, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

بانی پی ٹی آئی سیاسی جماعتوں سے بات چیت نہیں چاہتے، وفاقی وزیر پیٹرولیم

اسلام آباد:وفاقی وزیر پٹرولیم مصدق ملک نے کہا ہے کہ ملک میں سیاسی تناؤ نہیں ہوناچاہیے،بانی پی ٹی آئی سیاسی جماعتوں سے بات چیت نہیں چاہتے،تحریک انصاف فیصلہ کرلے کس سے بات کرنی ہے؟

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر پیٹرولیم نے کہا کوئی کہتا ہے آگ لگادوں گا، جیل توڑ دوں گا، بلاول  زرداری نے آج جو بات کی ہے وہی بات نوازشریف گرینڈ ڈائیلاگ  میں کرچکے ہیں ۔

انہوں نے کہا علی امین گنڈاپور نے نازیبا الفاظ استعمال کئے، ہم سمجھتے ہیں کہ پارلیمان کے اندر سے گرفتاری غلط ہے ، ہم اس کی مذمت کرتے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے