English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

چیمپئنز ون ڈے کپ:مارخورز نے افتتاحی میچ میں پینتھرز کو ہرادیا

فیصل آباد:چیمپئنز ون ڈے کپ کے افتتاحی میچ میں مارخورز نے پینتھرز کو 160 رنز سے شکست دے دی۔

مارخورز کے خلاف ٹاس جیتتے ہوئے پینتھرز نے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تھا، جس پر  مارخورز کی جانب سے بہترین کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے 50 اوورز میں 374 رنز بنائے گئے اور اس کے  6 کھلاڑی آؤٹ ہوئے تھے۔

مارخورز کے کامران غلام نے 102 بالز پر 115 رنز بنائے، جس میں 3 چھکے اور 12 چوکے شامل تھے۔ محمد فیضان نے 34 اور فخر زمان نے 17 رنز بنائے۔ اسی طرح کپتان محمد رضوان 45 رنز پر آؤٹ ہو گئے۔ سلمان علی آغا صرف ایک نمبر بنا کر پویلین لوٹ گئے۔

بعد ازاں عبدالصمد اور افتخار احمد نے مشترکہ طور پر 87 رنز بنائے۔ عبدالصمد نے 62 رنز اسکور کیے جس میں 25 بالز پر 6 چھکے اور 4 چوکے شامل تھے۔ افتخار احمد 57 رنز بنا کر ناقابل شکست رہے۔

پینتھرز کی جانب سے محمد حسنین اور مبصر خان نے 2،2  وکٹیں حاصل کیں ۔

مارخورز کی جانب سے 348 رنز کے ٹارگٹ کا پیچھا کرتے ہوئے پینتھرز کی ٹیم میدان میں ٹھہر نہیں سکی اور صرف 52 رنز پر اس کے 6 کھلاڑی گراؤنڈ سے باہر گئے۔

پینتھرز کی پوری ٹیم 35ویں اوور میں 187 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی ۔

پینتھرز کی جانب سے عماد بٹ 77 رنز بناکر نمایاں رہے۔مبصر خان 33،  اسامہ میر 21 اور صائم ایوب 20 رنز بناسکے۔ مارخورز کی طرف سے نسیم شاہ اور عاکف جاوید نے 3،3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ شاہ نواز دھانی نے 2 اور زاہد محمود نے ایک وکٹ حاصل کی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے