English Al Qamar Urdu جون 27, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

اسرائیلی وحشیانہ بمباری کا سلسلہ جاری، مزید 19 فلسطینی شہید

فلسطین میں اسرائیل کی ریاستی دہشت گردی کا سلسلہ جاری ہے، اسرائیلی فوج نے غزہ سٹی پر بمباری کی جس کے باعث 10 فلسطینی شہید ہو گئے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق اسرائیل فوج کی بمباری کے باعث رات سے اب تک 19 فلسطینی شہید ہو گئے ۔

دوسری جانب غزہ میں انسدادِ پولیو مہم کے دوران تقریباً 5 لاکھ 60 ہزار بچوں کو انسدادِ پولیو ویکسین کے قطرے پلائے جا چکے ہیں۔

7 اکتوبر 2023 کے بعد سے اسرائیلی حملوں میں اب تک شہید فلسطینیوں کی مجموعی تعداد 41 ہزار 118 سے تجاوز کر گئی ہے جن میں بچوں اور خواتین کی بڑی تعداد شامل ہیں۔

غزہ وزارت صحت کے مطابق غزہ میں اسرائیلی حملوں کے باعث زخمیوں کی تعداد 95 ہزار 125 تک پہنچ گئی ہے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے