ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

خیبرپختونخوا،24 گھنٹوں کے دوران بارشوں سے 6 افراد جاں بحق

پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک)خیبرپختونخوا میں تیز ہواؤں کے ساتھ طوفانی بارش کے باعث ایک ہی خاندان کے 5 افراد سمیت 6 افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ بارش سے متعلقہ مختلف واقعات میں دو مکانات کو بھی نقصان پہنچا۔خیبرپختونخوا کی صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) کے ترجمان انور شہزادہ نے بتایا
ہے کہ پچھلے چوبیس گھنٹوں کے دوران تیز بارش کے باعث حادثات کے نتیجے میں مجموعی طور پر 6 افراد جاں بحق ہوئے۔ترجمان کے مطابق ضلع چارسدہ میں تیز بارش کے باعث گھر کی چھت گرنے سے ایک ہی خاندان کے 5 افراد جاں بحق ہوگئے، جاں بحق افراد میں ایک مرد، ایک خاتون اور 3 بچے شامل ہیں۔دیر بالا میں آسمانی بجلی گرنے کے واقعے میں ایک شخص جاں بحق ہوا ہے۔انور شہزادہ کے مطابق گزشتہ شب ہونے والی بارش کے باعث مجموعی طور پر 2 گھروں کو نقصان پہنچا ہے، پی ڈی ایم اے نے متعلقہ ضلعی انتظامیہ کو متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں تیز کرنے کی ہدایت ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں