English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

کراچی؛ راہ چلتی خاتون سے لوٹ مار کرنے والا ملزم رنگے ہاتھوں گرفتار

القمر

  کراچی: شریف آباد میں راہ چلتی تنہا خاتون سے لوٹ مار کرنے والا ملزم گلشن اقبال میں شہری سے لوٹ مار کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق گلشن اقبال پولیس نے گلشن اقبال بلاک 13 ڈی وسیم باغ کے قریب شہری سے اسلحے کے زور پر لوٹ مار کرنے والے ملزم سلمان جاوید ولد مشتاق جاوید کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا۔

پولیس کے مطابق گرفتار ملزم کا کرمنل ریکارڈ چیک کرنے پر معلوم ہوا کہ گرفتار ملزم نے 10 ستمبر کو شریف آباد تھانے کی حدود میں ایک راہ چلتی تنہا خاتون سے اسلحہ کے زور پر ڈکیتی کی واردات کی تھی جبکہ اس واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل بھی ہوئی تھی۔

گرفتار ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے