English Al Qamar Urdu جون 27, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

پی ٹی آئی مخصوص نشستوں کے معاملے میں ایک بار پھر سپریم کورٹ پہنچ گئی

القمر

تحریک انصاف نے مخصوص نشستوں کے معاملے میں ایک بار پھر سپریم کورٹ سے رجوع کرلیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق تحریک انصاف کی طرف سے وکیل عزیر بھنڈاری نے درخواست دائر کی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ قرار دیا جائے کہ الیکشن ایکٹ میں ترمیم کا 12 جولائی کے فیصلے پر اطلاق نہیں ہوتا، قرار دیا جائے کہ الیکشن کمیشن 12 جولائی کے فیصلے پر عمل درآمد سے انکار نہیں کرسکتا۔

پی ٹی آئی نے درخواست میں کہا ہے کہ قرار دیا جائے کہ اسپیکر قومی اسمبلی خط کا 12 جولائی فیصلہ پر خط کی کوئی قانونی حیثیت نہیں، قرار دیا جائے کہ الیکشن کمیشن اسپیکر قومی اسمبلی کے خط کو مسترد کردے اور الیکشن کمیشن کو مخصوص نشستیں دوسری سیاسی جماعتوں کو تقسیم سے روکا جائے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے