English Al Qamar Urdu جون 26, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

لبنان سے اسرائیل پر تاریخ کا سب سے بڑا حملہ، ساحلی شہر اور فوجی اڈے نشانہ

بیروت: لبنان سے اسرائیل پر اب تک کا سب سے بڑا راکٹ حملہ کیا گیا جس میں اہم اسرائیلی مقامات کو نشانہ بنایا گیا۔

عرب میڈیا کے مطابق، حزب اللہ کے نئے نوعیت کے راکٹوں نے سرحد سے 50 کلومیٹر اندر اسرائیلی اہداف کو نشانہ بنایا، جن میں ساحلی شہر حیفا اور رمات ڈیوڈ ایئربیس شامل ہیں۔

اسرائیلی ذرائع کے مطابق، حملے کے نتیجے میں 74 مقبوضہ علاقوں میں سائرن بجائے گئے، جبکہ اسرائیلی دفاعی نظام کئی راکٹوں کو روکنے میں ناکام رہا۔

جوابی کارروائی میں، اسرائیل نے لبنان کے کئی شہروں پر حملے کرتے ہوئے حزب اللہ کے 400 راکٹ لانچرز کو نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا ہے۔

اسرائیل نے اپنے شہریوں کو خبردار کیا ہے کہ حزب اللہ حیفا اور شمالی علاقوں پر مزید حملے کر سکتی ہے، جبکہ اسرائیل نے لبنان میں 290 اہداف پر 400 سے زائد حملے کیے ہیں۔

اسرائیلی فوج نے لبنان پر زمینی حملے سے متعلق افواہوں کی تصدیق یا تردید کرنے سے گریز کیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے