English Al Qamar Urdu جون 27, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

افغان طالبان کا تعلقات منقطع کرنے کے بعد برطانیہ میں سفارتخانہ بند

القمر

لندن (مانیٹرنگ ڈیسک) طالبان حکام کی جانب سے لندن میں سابق حکومت کی طرف سے قائم کیے گئے سفارتی مشنز سے تعلقات منقطع کرنے اور عملے کو فارغ کرنے کے بعد سفارت خانہ بند ہوگیا۔ خبر رساں ایجنسی ’اے ایف پی‘ کی رپورٹ کے مطابق لندن میں افغان سفارت خانے کے باہر ایک رپورٹر نے ایک نوٹس چسپاں کیا ہوا دیکھا جس پر لکھا تھا ’جمہوریہ افغانستان کا سفارت خانہ بند ہوگیا ہے۔‘برطانیہ میں افغانستان کے سفیر زلمے رسول نے اس ماہ کے اوائل میں سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اعلان کیا تھا کہ سفارت خانہ میزبان ملک کی درخواست پر 27 ستمبر کو بند کردیا جائے گا۔ برطانیہ کے فارن کامن ویلتھ اینڈ ڈیولپمنٹ آفس (ایف سی ڈی او) نے اس بات کی تردید کی ہے کہ سفارت خانے کو بند کرنے کے پیچھے ان کا ہاتھ ہے‘یہ فیصلہ برطانوی حکومت کی طرف سے نہیں کیا گیا۔ایف سی ڈی او نے یہ اشارہ نہیں دیا کہ کیا لندن میں نئے افغان سفیر کی تعیناتی کو قبول کیا جائے گا۔واضح رہے کہ برطانیہ نے طالبان حکومت کو قبول نہیں کیا اور نہ ہی اس کے افغانستان کے ساتھ باضابطہ سفارتی تعلقات ہیں۔تاہم امریکا اور یورپی یونین کی طرح لندن بھی اس بات کو تسلیم کرتا ہے کہ افغانستان کی موجودہ انتظامیہ کے ساتھ بات چیت کرنے کے علاوہ ان کے پاس کوئی چارہ نہیں۔ طالبان حکومت کہہ چکی ہے کہ بیرون ملک مقیم افغانیوں کو امارت اسلامیہ افغانستان سے وابستہ مشنز کے ساتھ رجوع کرنا چاہیے تاہم طالبان حکومت کو باضابطہ طور پر کسی ملک کی جانب سے قبول نہیں کیا گیا لیکن پاکستان، چین اور روس طالبان حکومت کے ماتحت کام کرنے والے افغان سفارت خانوں کی میزبانی کر رہے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے