ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

کراچی: کار میں دم گھٹنے سے ایک بچہ جاں بحق، دوسرے کی حالت تشویشناک

  کراچی: شہر قائد کے علاقے گلستان جوہر میں فلیٹ کی پارکنگ کے اندر کھڑی کار میں دم گھٹنے سے ایک بچہ جاں بحق ہوگیا جبکہ دوسرے بچے کی حالت تشویشناک  بتائی جاتی ہے۔ 

پولیس حکام  کے مطابق یہ واقعہ دم گھٹنے کی وجہ سے پیش آیا، 2 بچے کھیلنے کے دوران گاڑی میں جابیٹھے، گاڑی لاک ہوجانے کی وجہ سے بچوں کا دم گھٹا اور 3 برس کا بچہ رف ولد حشر دم توڑ گیا جب کہ 4 سالہ بچہ حسان ولد حشر علی بیہوش ہوا۔

پولیس اطلاع ملتے ہی موقع پر پہنچی اور بچوں کو ہسپتال منتقل کیا گیا، پولیس کی جانب سے ضابطے کی کارروائی عمل میں لائی جارہی ہے۔

علاقہ مکینوں کا کہنا تھا کہ گاڑی کئی ماہ سے کھڑی ہوئی تھی، بچے کھیل کے دوران گاڑی میں جا بیٹھے، جس کے بعد گاڑی لاک ہوگئی ، جس کی وجہ سے افسوسناک واقعہ پیش آیا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں