حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر) 3اکتوبر کو میرپور خاص سے عمر کوٹ تاجدار ختم نبوت امن مارچ اہلسنت کے لیے اہم سنگ میل ثابت ہوگا موجودہ صدی اسلام کی صدی ہے اسے عروج حاصل ہوگا اور اسلام کے دشمن ہمیشہ ناکام رہے گے۔ان خیالات کا اظہار پاکستان سنی تحریک کے سینئر مرکزی نائب صدر محمد خالد قادری نے میرپور خاص ، ٹنڈوالہیار،ٹنڈوجام اور کوٹری کے وفود سے آپنے آفس میںگفتگو کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر ضلعی صدر سردار بچل بلوچ،ضلعی رہنما حافظ طاہر علی،لالا نعمان گدی ودیگر بھی موجود تھے۔انہوں نے کہا کہ ایک منظم سازش کے تحت سندھ اسلام کے خلاف نفرتیں پھیلائی جارہی ہیں،سائبرکرائم نے آج تک ڈاکٹر شاہنواز کے خلاف کوئی کیس داخل نہیں کیا،مسلمان ہر ظلم برداشت کرسکتا ہے لیکن آقا کریم ﷺکی شان میں کوئی گستاخی برداشت نہیں کر سکتا۔عمر کوٹ،تھرپارکر کے عوام تنہا نہیں ہیں پاکستان بھر کے مسلمان ان کے ساتھ ہیں انہیں تنہا نہیں چھوڑیں گے۔علما اہلسنت اور عوام اہلسنت پرایف آئی آردرج کرنا حکومت سندھ کی بدنیتی ہے ۔ جھوٹے مقدمات عظمت مصطفی ﷺ کے تحفظ سے نہیں روک سکتے۔خالد قادری نے کہا کہ 3اکتوبر بروز جمعرات کے امن مارچ میں امن مارچ میں سندھ بھر کے مقتدر مشائخ علما کرام شرکت کریں گے جبکہ میرپور خاص اور قرب و جوار کے شہروں میں رہنے والے عوام اہلسنت بھی اس مارچ میں شرکت کوکامیاب بنائیں۔
