English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

تعلیم کسی بھی قوم کا زیور ہوتی ہے، نصیر الدین قائم خانی

القمر

ٹنڈوالٰہیار(نمائندہ جسارت)تعلیم کسی بھی قوم کا زیور ہوتی ہے، سرکاری اسکولوں اور کالجوں کو تجربہ گاہ بنانے سے گریز کرنا چاہیے تعلیم کسی قوم کی تعمیر و ترقی کا ذریعہ ہوتی ہے، اسی پر قوم کی فکری اور شعوری بیداری کا انحصار ہوتا ہے، تعلیم کا مقصد فرد کی ذہنی، جسمانی اور اخلاقی تربیت تشکیل پانا ہوتا ہے ۔ان خیالات کا اظہار ماہر تعلیم سر نصیر الدین قائم خانی نے مستقبل کے معماروں کے وفد سے گفتگو کر تے ہو ئے کیا انہوں نے مذید کہا کہ حکومت کی ذمہ داری ہے کہ وہ تعلیم کو زیادہ اہمیت دے اس کے لیے بجٹ میں ایک اچھی خاصی رقم مختص کرے اور اس کے استعمال میں چیک اینڈ بیلنس یقینی بنائے، ہم کسی موثر تعلیمی حکمت عملی نہ ہونے کے باعث بہت وقت ضائع کر چکے ہیں اب جلد ازجلد طالب علم کے لیے ایسی پالیسیاں بنائی جائیں جو سیکھنے اور تعلیم کے تقاضوں کو پورا کرتی ہوں،انہوںنے کہا کہ تعلیم کے لیئے بہتر حکمت عملی بنانی ہوگی ، ہر بچے کو تعلیم کی سہولت سرکاری سطح پر فراہم کرنے کے لیئے اقدامات کرنے ہوں گے سرکاری اسکولوں میں اساتذہ کی حاضری سے لیکر طالب علموں کو دی جانے والی سہولیات کی باقاعدہ مانیٹرنگ کی جائے پورے پاکستان کے مختلف شہروںمیں پرائیویٹ اسکولوں میں اگر تعلیمی نظام بن سکتا ہے تو سرکاری اسکولوںمیں کیوں نہیں بن سکتا جبکہ سرکار کے پاس تو وسائل بھی ہوتے ہیں اور ہر طرح کے اقدامات کرسکتی ہے، انہوں نے کہا کہ جس معاشرے میں تعلیم کی اہمیت کو نہیں سمجھا جاتا وہاں مشکلات بڑہتی ہیں ایجادات نہیں ہوتیں معاشرہ ترقی نہیں کرتا لوگوں کا معیارزندگی بہتر نہیں ہوتا اور وہ قومیں پستی کی جانب بڑھنا شروع ہوجاتی ہیں، جن قوموں نے اپنے بچوں کو تعلیم کی اہمیت سے آگاہ نہیں کیا اور حصول تعلیم کے لیئے سہولیات اور اقدامات کیے وہ قومیں دور حاضر کی ترقی یافتہ قومیں ہیں وہاں خوشحالی ہے لوگ اچھی زندگی گزاررہے ہیں، وہاں بھوک افلاس، مایوسی اور پریشانیاں نہیں ہیں کیونکہ انہوں نے اپنی تعلیم کے ذریعے مسائل کے مستقل بنیادوں پر حل ڈھونڈے اور اپنے بچوں کے بہتر مستقبل کے لیئے تعلیم کو اپنا ہتھیار بنایا اپنی نسلوں کو تعلیم دلوائی جنہوں نے پڑھ لکھ کر معاشرتی ترقی کے لیئے کردار اداکیا، انہوں نے مزید کہا کہ ابھی بھی وقت ہے اگر ہم جامع اقدامات کرتے ہیں اور شعبہ تعلیم کی بہتری کے لیئے مضبوط پالیسیاں بنانے کے ساتھ ساتھ ان پر عمل درآمد کرانے میں بھی کامیاب ہوجاتے ہیں تو وہ دن دور نہیں جب پاکستان دنیا کے ترقی یافتہ ممالک کے ساتھ کھڑا ہوگا اور لوگ خوشحالی سے زندگی گزار رہے ہوں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے