ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ٹیکس ریٹرن فائل کرنیوالوں کی تعداد میں ریکارڈ اضافہ

اسلام آباد (اسٹاف رپورٹر) ٹیکس ریٹرن کی تعداد میں سالانہ بنیادوں پر 16 لاکھ 69 ہزار سے زیادہ اضافہ ہوگیا۔تفصیلات کے مطابق ٹیکس ریٹرن کی تعداد میں سالانہ بنیادوں پر 100 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا، ملک بھر میں پچھلے سال کی نسبت دگنے لوگوں نے ٹیکس ریٹرن فائل کیا، ٹیکس ریٹرن فائل کرنے والوں کی تعداد 33 لاکھ 85 ہزار سے بڑھ گئی۔انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کا آج آخری دن ہے تاہم تاجر تنظیموں کی جانب سے ایف بی آر سے آخری تاریخ میں توسیع کا مطالبہ کیا ہے۔ذرائع ایف بی آر کے مطابق گوشواروں کے ساتھ اب تک 55 ارب 49 کروڑ ٹیکس بھی جمع ہوئے ہیں،37 فیصد افراد نے گوشوارے کے ساتھ کوئی ٹیکس جمع نہیں کرایا، قابل ٹیکس آمدن صفر ظاہر کرنے والوں کی تعداد 12 لاکھ 40 ہزار 742 ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں