English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

پیپلزپارٹی حکومت نے کینجھر جھیل کو زہر آلود کردیا ہے،عوامی تحریک

القمر

حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر) عوامی تحریک کے مرکزی آرگنائزر ایڈووکیٹ وسند تھری، عبدالقادر رانٹو اور ڈاکٹر رسول بخش خاصخیلی نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کی حکومت نے سندھ کے تاریخی مقام کینجھر جھیل کو زہر آلود کردیا ہے، 2 صنعتی زونز کا زہریلا پانی کینجھر جھیل میں چھوڑا جا رہا ہے، زہریلا پانی چھوڑنے سے کینجھر جھیل میں مچھلیوں سمیت قدرتی پودے ختم ہو رہے ہیں، سندھ حکومت کی نااہلی کے باعث سندھ کی تاریخی جھیل اس وقت شدید خطرات سے دوچار ہے۔ عوامی تحریک کے رہنماؤں نے کہا کہ کوٹری کی سیکڑوں فیکٹریوں کا زہریلا پانی کے بی فیڈر میں چھوڑنے سے تاریخی جھیل کینجھر کا وجود خطرے میں ہے، سندھ حکومت نوری آباد اور کوٹری انڈسٹریل زونز کا زہریلا پانی کینجھر جھیل میں چھوڑ کر تاریخی کینجھر جھیل کو تباہ کر رہی ہے۔ عوامی تحریک کے رہنماؤں کا کہنا تھا کہ آر بی او ڈی کے ذریعے زہریلا پانی چھوڑنے سے منچھر جھیل پہلے ہی زہریلے پانی کا ڈھیر بن چکی ہے، منچھر جھیل کے پانی پر گزارا کرنے والے ہزاروں خاندان کسمپرسی کی زندگی گزار رہے ہیں، منچھر جھیل کو زہریلا بنانے کے بعد سندھ حکومت کی نظر کینجھر جھیل پر ہے، ایک سازش کے تحت سندھ کے تاریخی مقامات کو مسمار کیا جا رہا ہے، کینجھر جھیل سندھ کا تاریخی ثقافتی مقام ہے، کینجھر کو زہریلا بنا کر سندھ کے تشخص پر حملہ کیا جا رہا ہے۔ عوامی تحریک مطالبہ کرتی ہے کہ کینجھر جھیل کا تحفظ اور کینجھر میں زہریلا پانی چھوڑنے کا سلسلہ بند کیا جائے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے