English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

سدھارتھ آنند کا فلم بنانے کے لیے دو برس شاہ رخ خان کا پیچھا کرنے کا انکشاف

القمر

 ممبئی: بالی ووڈ کے مشہور ڈائریکٹر سدھارتھ آنند نے انکشاف کیا ہے کہ وہ ایک فلم بنانے کے لئے شاہ رخ خان کا پیچھا کرتے رہے ہیں۔

ایک تازہ ایونٹ میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا، ’میں نے انجانا انجانی (2010) بنائی تھی اور اپنی اگلی فلم کی تلاش میں تھا۔ تب 20ویں سنچری فاکس کی ٹیم میرے دفتر آئی اور مجھے نائٹ اینڈ ڈے (2010) کے ریمیک کی پیشکش کی۔‘

سدھارتھ آنند نے بتایا کہ انہیں اس فلم میں کچھ نیا کرنے کا موقع ملا، انہیں بڑا اسکیل پسند ہے اور بینگ بینگ نے انہیں اسکیل اپ کرنے کا موقع دیا۔

انہوں نے بتایا کہ وہ ایک کورٹ روم فلم بنانا چاہتے تھے جس کیلئے انہوں نے دو برس شاہ رخ خان کا پیچھا کیا تاکہ وہ اس فلم میں کام کریں۔ انہوں نے نہ ہاں کہی نہ ناں۔

سدھارتھ نے مزید کہا کہ یہ اسکرپٹ ابھی تک ان کے پاس موجود ہے اور وہ اسے بنانا چاہتے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے