ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

اسرائیلی جارحیت: آسٹریلیا نے لبنان سے راتوں رات 407 شہریوں کو نکال لیا

بیروت:آسٹریلیا نے غزہ کے بعد لبنان پر بڑھتی ہوئی اسرائیلی جارحیت کے پیش نظر راتوں رات اپنے 407شہریوں کو خصوصی طیارے کے ذریعے واپس بلالیا ۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق  آسٹریلوی محکمہ خارجہ اور تجارت نے کہا ہے کہ اپنے شہریوں اور ان کے خاندان کے افراد کو 2سرکاری امدادی پروازوں سے بیروت سے وطن واپس بلایا ہے،2 مزید پروازوں کے ذریعے اپنے مزید شہریوں کو بھی جلد وطن واپس بلالیں گے۔

خیال  رہے کہ غزہ کے بعد لبنان پر اسرائیلی بمباری کے پیش نظر کئی ممالک نے اسرائیل اور حزب اللہ کے درمیان باقاعدہ جنگ شروع ہونے کے بعد اپنے شہریوں کو واپس بلالیا ہے، جاپان، نیدرلینڈز، پولینڈ، رومانیہ، روس، جنوبی کوریا، اسپین، برطانیہ اور امریکا نے بھی اپنے تمام شہریوں کو واپس بلالیاہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں