English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ایوارڈ یافتہ فلم میکر منصور مجاہد کی عمر قید کی سزا کالعدم قرار

القمر

  کراچی: عدالت نے ملزمہ انب زہرہ اور ایوارڈ یافتہ فلم میکر منصور مجاہد کی عمر قید کی سزا کالعدم قرار دے دی۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کی عدالت میں سزا کے خلاف دو ملزموں انب زہرہ اور ایوارڈ یافتہ فلم میکر منصور مجاہد کی اپیلوں کی سماعت ہوئی۔

عدالت نے ملزمہ انب زہرہ اور ایوارڈ یافتہ فلم میکر منصور مجاہد کی اپیل منظور کرتے ہوئے اُن کی عمر قید کی سزا کالعدم قرار دے دی۔

دوران سماعت، عدالت نے کہا کہ ملزمان اگر کسی اور کیس میں مطلوب نہیں ہیں تو انہیں جیل سے رہا کیا جائے۔

واضح رہے کہ ٹرائل کورٹ نے ملزموں کو اکتوبر 2019 میں عمر قید اور جرمانے کی سزا سنائی تھی۔

ملزمان نے جون 2013 میں فیصل نبی ملک کو فائرنگ کرکے قتل کردیا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے