English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

جان ابراہام اور شروَری کی ایکشن فلم ’ویدا‘ اپنی ڈیجیٹل ریلیز کیلئے تیار

القمر

 ممبئی: مشہور بالی ووڈ اداکار جان ابراہام اور اداکارہ شروَری کی فلم ’ویدا: سمودھان کا رکشک‘ 10 اکتوبر کو زی فائیو پر ڈیجیٹل ریلیز ہوگی۔

ایکشن ڈراما فلم کی ہدایتکاری نکھل اڈوانی نے کی ہے اور اسے زی اسٹوڈیوز، ایمے انٹرٹینمنٹ اور جان ابراہام کی JA انٹرٹینمنٹ نے پروڈیوس کیا ہے۔

فلم میں ابھیشیک بنرجی، تمنا بھاٹیہ اور آشیش ودیارتھی بھی اہم کرداروں میں نظر آئیں گے۔

’ویدا‘ کی کہانی ایک دلیر دلت لڑکی کی جدوجہد پر مبنی ہے، جس کا سامنا ذات پات کی ناانصافیوں اور جرائم سے ہوتا ہے۔

جان ابراہام فلم میں ایک کورٹ مارشل شدہ فوجی افسر میجر ابھیمنیو کنور کا کردار نبھا رہے ہیں، جو اپنی زندگی کی نئی راہوں پر ویدا (شروَری) کے ساتھ مل کر سماجی برائیوں کا مقابلہ کرتے ہیں۔

فلم میں دونوں ظلم و جبر کے خلاف لڑتے ہیں اور حق و انصاف کی جنگ میں ناقابل فراموش کردار ادا کرتے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے