English Al Qamar Urdu جون 26, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

بابا صدیقی کے قتل پر سلمان خان کی نم آنکھوں کے ساتھ غمزدہ تصاویر وائرل

 ممبئی: بالی وڈ کے سپر اسٹار سلمان خان کی اپنے قریبی دوست اور بھارتی سیاستدان بابا صدیقی کی موت کے بعد جذباتی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو چکی ہیں۔

ممبئی کے علاقے باندرہ میں بابا صدیقی کو گولیوں کا نشانہ بنا کر قتل کر دیا گیا تھا جس کے بعد سلمان خان نے شدت غم سے نم آنکھوں کے ساتھ ان کا آخری دیدار کیا۔

بابا صدیقی کی نماز جنازہ میں بڑی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی اور ان کی تدفین سرکاری اعزاز کے ساتھ باندرہ کے مقامی قبرستان میں کی گئی۔ جیسے ہی بابا صدیقی کے قتل کی خبر سلمان خان کو ملی، وہ اپنے مشہور شو بگ باس کی شوٹنگ چھوڑ کر فوراً اسپتال پہنچے۔

سلمان خان کی بابا صدیقی سے گہری دوستی تھی، اور سوشل میڈیا صارفین نے ان کی وائرل تصاویر پر اظہارِ ہمدردی کرتے ہوئے انہیں صبر کی تلقین کی ہے۔

fdsasfasdfdsasfasd

بابا صدیقی نہ صرف سلمان خان کے قریبی دوست تھے بلکہ شاہ رخ خان اور سلمان خان کے درمیان تعلقات کی بحالی میں بھی ان کا اہم کردار تھا۔ بابا صدیقی کی مشہور افطار پارٹی نے ہی دونوں سپر اسٹارز کو قریب کیا تھا، جس کے بعد ان کی دشمنی دوستی میں تبدیل ہو گئی۔

بابا صدیقی کے قتل کے بعد سلمان خان کی سکیورٹی بھی سخت کر دی گئی ہے اور ان کے گھر کے باہر اضافی پولیس نفری تعینات کر دی گئی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے