English Al Qamar Urdu جون 26, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

آکسفورڈ یونیورسٹی کو خط لکھ دیا،بانی کا نام خارج کرنا افسوسناک، ذلفی بخاری

القمر

  لندن: آکسفورڈ یونیورسٹی چانسلر کی دوڑ سے بانی پی ٹی آئی کے باہر ہونے پر پی ٹی آئی رہنما ذلفی بخاری نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کا نام اکسفورڈ چانسلر کے الیکشن سے خارج ہونا افسوسناک ہے۔

انہوں نے کہا کہ میرے وکلاء نے یونیورسٹی کو خط لکھ کر ان کی وجہ پوچھی ہے، اپنے ردعمل میں انہوں نے کہا کہ ہم نے ان کی درخواست سے پہلے کئی وکلاء اور بیرسٹرزکی رائے لی تھی، یہ آکسفورڈ یونیورسٹی کیلیے ایک نقصان ہے کہ وہ خود کو عالمی ٹرینڈ ساز ادارے کے طور پر پیش کرے۔

میں ان تمام لوگوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے عالمی سطح پر حمایت کی، میں دنیا بھر میں پاکستانیوں سے معذرت خواہ ہوں کہ میں اس کوشش میں کامیاب نہیں ہوا، میں جانتا ہوں کہ بہت سے لوگ بانی پی ٹی ائی کو اکسفورڈ کے نئے چانسلر کے طور پر دیکھنا چاہتے تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے