ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

بھارتی ریپر ہنی سنگھ نے پاکستانی گلوکار کو کریڈٹ دے کر مداحوں کے دل جیت لیے

بالی وڈ میں پاکستانی گانے ہمیشہ پسند کیے جاتے ہیں، مگر عموماً پاکستانی گلوکاروں کو ان کا کریڈٹ نہیں دیا جاتا۔ تاہم حال ہی میں بھارتی گلوکار و ریپر ہنی سنگھ نے ایک نئی مثال قائم کی۔ 

سوشل میڈیا پر ہنی سنگھ کی ایک ویڈیو وائرل ہوئی ہے جس میں وہ پاکستان کے مشہور سرائیکی گانے بسمہ اللہ کراں کو گاتے ہوئے نظر آتے ہیں۔

سب سے قابل ذکر بات یہ ہے کہ ہنی سنگھ نے اس گانے کا اصل گلوکار ندیم عباس کا ذکر بھی کیا اور انہیں کریڈٹ دیا۔ اس نے حاضرین کے سامنے پاکستانی گلوکار کا نام لے کر گانا گایا اور بھرپور داد حاصل کی۔

A post shared by ShowbizShowsha (@showbizshowsha)

مداحوں نے ہنی سنگھ کی اس ویڈیو کو خوب سراہا اور ان کے اس عمل کو پاکستانی گلوکاروں کے لیے احترام کی نشانی قرار دیا۔ 

واضح رہے کہ ندیم عباس لونے والا نے بسمہ اللہ کراں کو 2015 میں اپنی البم میں شامل کیا تھا اور یہ گانا پاکستانی موسیقی میں مقبولیت حاصل کر چکا ہے۔
 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں