English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ہانیہ عامر نے شاہ رُخ خان سے ملنے کی خواہش کا اظہار کردیا

القمر

پاکستان شوبز کی خوبرو اداکارہ اور ان دنوں دنیا بھر میں خوب نام کمانے والی ہانیہ کی ایک اور ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں انہوں نے شاہ رُخ خان سے ملنے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔

کبھی میں کبھی تم کی کامیابی کے بعد سے ہانیہ عامر مختلف ممالک میں اپنے مداحوں سے ملاقات اور انٹرویوز کیلئے دورے پر ہیں جہاں سے ان کی ویڈیوز سامنے آرہی ہیں۔

اب اداکارہ کی ایک اور ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں انہیں بالی ووڈ کے بادشاہ شاہ رُخ خان سے ملنے کے خواہش کا اظہار کرتے دیکھا گیا ہے۔

A post shared by Galaxy Lollywood (@galaxylollywood)

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ  میزبان نے ہانیہ عامر سے شاہ رخ خان سے ملنے کے بارے میں پوچھا جس پر اداکارہ نے کہا کہ ’شاہ رخ خان اگر آپ یہ دیکھ رہے ہیں تو مجھ سے مل لیں پلیز‘۔

اداکارہ نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میں اب تک شاہ رُخ خان سے نہیں مل سکی اور یہ بہت افسوس کی بات ہے میرے دماغ میں تو یہ ہے کہ ہمیں دوست ہونا چاہیئے۔

یاد رہے کہ ہانیہ عامر شاہ رُخ خان کی بڑی مداح ہیں اور وہ ان کے سگنیچر انداز میں ویڈیو بھی بناتی نظر آچکی ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے