English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

وزیر داخلہ سے اوپر کے لوگوں سے مذاکرات جاری ہیں، بات بننے پر احتجاج منسوخ ہوسکتا ہے، رؤف حسن

a protest movement on November

اسلام آباد: تحریک انصاف ( پی ٹی آئی )  کے رہنما رؤف حسن کاکہنا ہےکہ احتجاج اسی صورت میں منسوخ ہوگا جب کوئی بات بننے کا امکان ہوگا، مذاکرات وزیر داخلہ محسن نقوی سے اوپر کے لوگوں سے ہورہے ہیں، اگر کامیاب ہوگئے تو معاملات حل کرنے میں آسانی ہوگی۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما نے کہاکہ  بشریٰ بی بی اور بانی پی ٹی آئی کی بہنوں کا سیاسی کردار نہیں، بشری بی بی اپنے شوہر  کے لیے اور بہنیں اپنے بھائی کے لیے  سیاست میں حصہ لے رہیں ہیں، آج پی ٹی آئی قیادت تین گھنٹے انتظار کے بعد بغیر ملاقات اڈیالا جیل سے واپس آئے۔

انہوں نے مزید کہاکہ  بشری بی بی کے بیان کو میڈیا پر غلط رنگ دے کر چلایا گیا، انہوں نے اپنے بیان کی وضاحت  دے دی ہے کہ انہوں نے ساری گفتگو باجوہ کے حوالے سے کی تھی، سعودی عرب سے متعلق کوئی بات نہیں کی۔

خیال رہے کہ 24 نومبر کو پی ٹی آئی نے اپنے مطالبات اور عمران خان کی رہائی کےلیے اسلام آباد میں بھرپور احتجاج کی کال دی ہوئی ہے، دوسری جانب وفاقی و پنجاب حکومت نے دفاع ایک سو 44 نافذ کرکے تمام خصوصی جگہوں کے راستوں پر کینٹنرز کھڑے کرکے بند کردیے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے