ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

فریال محمود کی مختصر لباس میں بولڈ ڈانس کی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر نئی بحث چھیڑ دی

پاکستانی اداکارہ فریال محمود کو معروف پنجابی گلوکار و ریپر اے پی ڈھلون کے گانے ’بورا بورا‘ پر بولڈ لباس میں رقص کرنے کی ویڈیو شیئر کرنے کے بعد سوشل میڈیا پر تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ 

رواں سال کے آغاز میں فلم ’وکھری‘ میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھانے والی فریال محمود اپنی اداکاری کی صلاحیتوں کے ساتھ ساتھ اپنی بولڈ تصاویر اور ویڈیوز کی وجہ سے بھی خبروں میں رہتی ہیں۔ 

حال ہی میں فریال محمود نے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو پوسٹ کی، جس میں وہ سفید کراپ ٹاپ میں آئینے کے سامنے بیلی ڈانس کرتی دکھائی دیں۔

A post shared by VeryFilmi (@veryfilmi)

 

اداکارہ کے مطابق انہوں نے یہ ویڈیو اپنی نانی کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے بنائی ہے۔

اس ویڈیو کو پوسٹ کرنے کے بعد اداکارہ فریال محمود کو سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے شدید تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے اور سوشل میڈیا صارفین اس ڈانس اور اداکارہ کے مختصر لباس کو بےہودہ قرار دے رہے ہیں۔

صارف نے اداکارہ پر تنقید کرتے ہوئے لکھا ’مجھے ایک وجہ بتائیں کہ آپ اس طرح جسم کی نمائش کیوں کرتی ہیں؟ یہ دوسروں کو دکھانا چاہتی ہیں یا خود کو؟ میرے خیال میں آپ کو ڈاکٹر سے مشورہ کرنا چاہیے‘۔ 

A post shared by Faryal Z. Mehmood (@iamfaryalmehmood)

دوسرے صارف نے کہا، ’فریال محمود، کیا آپ ایسی نازیبا ویڈیوز بنا بنا کر تھکتی نہیں ہیں؟‘

یاد رہے کہ اس سے قبل اداکارہ مہر بانو کی بھی اس طرح کے بولڈ ڈانس کی ویڈیوز وائرل ہو چکی ہیں جس پر انہیں شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں