English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

جی ایچ کیو حملہ کیس میں علی امین گنڈا پور، شبلی فراز سمیت 25 ملزمان کو گرفتار کرنے کا حکم

القمر

راولپنڈی کی انسداد دہشت گردی عدالت نے جی ایچ کیو حملہ کیس میں علی امین گنڈا پور، شبلی فراز اور زین قریشی سمیت 25 ملزمان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق انسداد دہشتگری کی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے جی ایچ کیو حملہ کیس میں 25 ملزمان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے۔

عدالت نے سی پی او راولپنڈی کو ملزمان کو گرفتار کر کے 10 دسمبر کو عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا۔ عدالتی حکم کی تعمیل کیلیے سی پی او راولپنڈی ملزمان کی گرفتاری کے لئے خصوصی ٹیمیں تشکیل دے دیں۔

انسداد دہشت گردی کی عدالت نے میجر طاہر صادق، زین قریشی، کنول شوزب، عظیم اللہ خان، شبلی فراز، علی امین گنڈاپور، شہریار آفریدی، ذوہیب آفریدی، عمر تنویر بٹ اور دیگر شامل ہیں۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے