English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل روکنے سے متعلق درخواست خارج، سابق چیف جسٹس پر جرمانہ

on violation of court order

اسلام آباد: سپریم کورٹ نے چھبیسویں آئینی ترمیم کے فیصلے تک فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل روکنے سے متعلق درخواست خارج کردی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل سے متعلق جسٹس امین الدین کی سربراہی میں 7 رکنی آئینی بینچ نے سماعت کی۔

عدالت نے جواد ایس خواجہ کے وکیل سے استفسار کیا کیا آئینی بینچ کو تسلیم کرتے ہیں؟ جس پر وکیل نے کہا میں آئینی بینچ کا دائرہ اختیار تسلیم نہیں کرتا، جس پر جسٹس جمال مندوخیل نے کہا پھر آپ کمرہ عدالت چھوڑ دیں، تو وکیل نے کہاکہ  موجودہ آئینی بینچ جوڈیشل کمیشن نے نامزد کیا ہے۔ خیال رہےکہ سابق چیف جسٹس پاکستان جواد ایس خواجہ نے  26ویں آئینی ترمیم کے خلاف درخواستوں کا فیصلہ ہونے تک سویلینز کے فوجی عدالتوں میں ٹرائل کے کیس کی سماعت نہ کرنے کی درخواست دائر کی تھی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے