ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

شادی کیلیے گن پوائنٹ پر لڑکی کو ہراساں کرنے والا ملزم گرفتار



لاہور:

شادی کے لیے گن پوائنٹ پر لڑکی کو ہراساں کرنے والا ملزم گرفتار کرلیا گیا۔

تھانہ لٹن روڈ پولیس ٹیم نے 15 کال پر بروقت کارروائی کرتے ہوئے اسلحہ کے زور پر شادی کے لیے لڑکی کو ہراساں کرنے والے ملزم کو دھر لیا۔ ترجمان پولیس کے مطابق ملزم گن پوائنٹ پر لڑکی کو شادی کے لیے آمادہ کرنے کی کوشش کررہا تھا۔

ملزم عمیر کے قبضے سے پستول 30 بور اور گولیاں  برآمد  کرکے تھانہ لٹن روڈ میں مقدمہ درج کرلیا گیا۔ مزید تفتیش کے لیے ملزم کو انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کردیا گیا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں