English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ندا یاسر نے شوہر کو 3 شادیوں کی اجازت دے دی

القمر

پاکستان شوبز کی اداکارہ اور مشہور میزبان ندا یاسر نے اپنے شوہر کا مزید 3 شادیاں کرنے کی اجازت دے دی۔

اداکار یاسر نواز اور ان کی اہلیہ ندا یاسر کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں انہیں دوسری شادی سے متعلق بات کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

یاسر اور ندا اپنے اہل خانہ اور دوست احباب کے ساتھ بیٹھے ڈرامہ بسمل اور دوسری شادی پر چرچہ کر رہے تھے جس پر یاسر نے اہلیہ سے کہا کہ ’اب میں دوسری شادی کر سکتا ہوں میرا پیٹ بھی کم ہوگیا ہے فٹ ہوگیا ہوں‘۔

A post shared by Galaxy Lollywood (@galaxylollywood)

جس پر ندا یاسر نے اپنے شوہر کو ایک اور نہیں بلکہ 3 مزید شادیاں کرنے کی اجازت دیتے ہوئے کہا کہ ’کس نے کہا کہ فٹ ہوجاؤ تو دلہن ملے گی، آپ موٹے ہی کیوں نہ ہوں 3 اور شادیاں کرلینا لیکن جب آپ کروڑ پتی بن جاؤ یا امبانی کی طرح بلینئر بن جاؤ تو تین شادیاں کرلینا‘۔

ندا اور یاسر نواز کی مذکورہ ویڈیو پر انہیں سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے تنقید کا سامنا بھی کرنا پڑ رہا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے