ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

جی ایچ کیو حملہ کیس؛ شاہ محمود قریشی پر فرد جرم عائد ہونے کا امکان



اسلام آباد:

سانحہ 9 مئی جی ایچ کیو حملہ کیس میں سابق وزیر خارجہ اور پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی پر آج فرد جرم عائد ہونے کا امکان ہے۔

جیل کے اطراف کی سیکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی، پولیس کی بھاری نفری جیل کے باہر اور اڈیالہ روڈ پر تعینات کر دی گئی۔

شاہ محمود قریشی کو لاہور سے اڈیالہ جیل پہنچایا گیا جبکہ صداقت عباسی، عثمان ڈار، شیخ رشید، واثق عباسی، شبلی فراز، شہریار آفریدی اور کرنل ریٹائرڈ اجمل راجا سمیت دیگر رہنما عدالت میں موجود ہیں۔

انسداد دہشت گری کی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے سماعت کر رہے ہیں۔ پراسیکیوٹر ظہیر شاہ نے ضمانت خارج کرنے کی درخواست پر دلائل دے رہے ہیں۔

وزیر اعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور سمیت 23 ملزمان کی ضمانت منسوخی کی درخواست پر کارروائی ہوگی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں