English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

اسکوئیڈ گیمز آرمی سعودی عرب میں کیا کررہی ہے؟

القمر

نیٹ فلکس کی مشہور سیریز ’’اسکوئیڈ گیمز‘‘ کے دوسرے سیزن کی ریلیز اگلے ہفتے 26 دسمبر کو متوقع ہے جس سے قبل سیریز کے ’’پنک سولجرز‘‘ سعودی عرب کے مختلف مقامات پر ہلچل مچا رہے ہیں۔

سیریز کی قبل از ریلیز پروموشن کے سلسلے میں گلابی لباس میں ملبوس سولجرز کی سعودی عرب میں موجودگی کی تصاویر اور ویڈیوز تیزی سے سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہیں۔

گزشتہ دنوں ’’اسکوئیڈ گیمز‘‘ کے نقاب پوش ’’پنک سولجرز‘‘ جدہ ایئرپورٹ پر منظم انداز میں حرکت کرتے دکھائی دیئے، جس سے ایئرپورٹ کے ماحول میں ہلچل اور گرمجوشی پیدا ہوگئی۔

اطلاعات کے مطابق پنک سولجرز سعودی عرب کے مختلف مقامات کا دورہ کررہے ہیں۔ جس کی ابتدا 11 دسمبر کو ’’البلد‘‘ کے علاقے سے ہوئی، 12 دسمبر کو ’’العلا‘‘ میں، 17 اور 19 دسمبر کو بالترتیب ’’ابہا‘‘ اور ’’الخبر‘‘ میں جبکہ 20 دسمبر کو ’’بولیوارڈ‘‘ میں یہ دورے اختتام پذیر ہوئے۔

ریاض کے ’یو واک مال‘ میں مداحوں کو ’اسکوئیڈ گیم‘ کی دنیا میں مفت شرکت کا موقع ملا جہاں انہوں نے مختلف کھیلوں کا تجربہ بھی کیا۔ پروموشنل دورے کے دوران مداحوں نے پنک آرمی کے ساتھ تصاویر کھنچوائیں اور اس منفرد تجربے سے لطف اندوز ہوتے رہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے