English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

رام کپور نے 42 کلو وزن کم کرلیا، تصاویر وائرل

القمر

بھارتی ٹیلی ویژن اور فلموں کے معروف اداکار رام کپور نے اپنی جسمانی تبدیلی سے مداحوں کو حیرت میں ڈال دیا۔

رام کپور نے انسٹاگرام پر اپنی حالیہ تصاویر شیئر کی ہیں جو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں اور ان تصاویر میں رام کپور کو پہچاننا مداحوں کے لیے مشکل ہو گیا ہے۔ وہ تقریباً تین ماہ سے سوشل میڈیا سے غائب تھے اور اب اچانک واپس آکر اپنی ایک سیلفی شیئر کی، جس میں وہ آئینے کے سامنے کھڑے نظر آ رہے ہیں۔

تصاویر میں رام کافی فٹ دکھائی دے رہے ہیں اور ان کا وزن نمایاں طور پر کم ہو چکا ہے۔ انہوں نے کیپشن میں لکھا، ’ہیلو دوستوں، انسٹاگرام سے دور رہنے کے لیے معذرت، میں اپنے جسم پر سخت محنت کر رہا تھا۔‘

A post shared by Ram Kapoor (@iamramkapoor)

51 سالہ اداکار نے اپنی اہلیہ گوتامی کپور کے ساتھ بھی ایک تصویر شیئر کی اور انکشاف کیا کہ انہوں نے حیرت انگیز طور پر 42 کلو وزن کم کر لیا ہے۔

ان تصاویر کے بعد مداح ان کی اس بڑی تبدیلی پر حیران رہ گئے ہیں اور ان سے فٹس کا راز پوچھتے ہوئے دلچسپ تبصرے کر رہے ہیں۔

A post shared by Ram Kapoor (@iamramkapoor)

یاد رہے کہ یہ پہلا موقع نہیں ہے جب رام کپور نے اپنی جسمانی تبدیلی سے سب کی توجہ حاصل کی ہو۔ 2019 میں بھی انہوں نے 7 ماہ کے مختصر عرصے میں 30 کلو وزن کم کرکے خبروں میں جگہ بنائی تھی۔ اس وقت انہوں نے بتایا تھا کہ وہ دن میں 16 گھنٹے کا روزہ رکھتے اور صبح و شام دو گھنٹے ورزش کرتے ہیں۔

A post shared by Viral Bhayani (@viralbhayani)

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے