English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

جنید جمشید کے بیٹے سیف اللہ جنید شادی کے بندھن میں بندھ گئے

القمر

پاکستان کے معروف نعت خواں اور معروف شخصیت مرحوم جنید جمشید کے بیٹے سیف اللہ شادی کے بندھن میں بندھ گئے۔

سیف اللہ جنید جمشید کی شادی کی خوبصورت تصاویر سوشل میڈیا کی زینت بنی ہوئی ہیں جہاں مرحوم جنید جمشید کے مداح اور سوشل میڈیا صارفین انہیں شادی کی مبارکباد دیتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کر رہے ہیں۔

A post shared by Saifullah Junaid Jamshed (@saifullahjunaidjamshed)

تصاویر میں سیف اللہ کو سنہرے پرنس کوٹ اور سفید پاجامے میں ملبوس اپنے دونوں بھائیوں کے ساتھ پوز کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔ 

سادگی سے منعقد کی گئی اس شادی کی تقریب میں صرف قریبی دوست اور اہل خانہ شامل تھے۔

A post shared by Waseem Badami (@waseembadamii)

 ٹی وی میزبان وسیم بادامی اور اداکار فیصل قریشی نے بھی شادی کی تقریب میں شرکت کی جس کے خاص لمحات وسیم بادامی انسٹاگرام پر شیئر کیے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے