ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پیکا آرڈیننس کے تحت مقدمے میں سابق رکن قومی اسمبلی عالمگیر خان کی ضمانت منظور



کراچی:

 ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج شرقی نے پیکا آرڈیننس کے تحت درج مقدمے میں سابق رکن قومی اسمبلی عالمگیر خان کی ضمانت منظور کرلی۔

کراچی میں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج شرقی کی عدالت میں پیکا آرڈیننس کے مقدمے میں سابق رکن قومی اسمبلی عالمگیر خان کی درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی۔

وکیل صفائی نے مؤقف دیا کہ پہلے سے گرفتار عالمگیر خان کو جیل سے گرفتار کیا گیا ہے، انہیں سوشل میڈیا پر ویڈیو پوسٹ کرنے پر گرفتار کیا گیا ہے۔

سیشن جج ایسٹ نے سابق رکن قومی اسمبلی عالمگیر خان کی ضمانت منظور کرلی۔

عدالت نے ملزم کو 5 لاکھ روپے کےمچلکے جمع کرانے کا حکم دیا۔

ملزم  کے خلاف ایف آئی اے نے مقدمہ درج کرکے گرفتار کیا تھا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں