English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

خیبرپختونخوا؛ صحت کارڈ کی مد میں ریکارڈ 30 ارب روپے جاری

القمر



پشاور:

حکومت خیبرپختونخوا  نے نو ماہ کے دوران صحت کارڈ  کی مد میں 30 ارب 30 کروڑ روپے جاری کیے ہیں۔

وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کے مشیر برائے خزانہ و بین الصوبائی رابطہ مزمل اسلم نے صحت کارڈ فنڈز کے بارے میں بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا حکومت نے صحت کارڈ کی مد میں مارچ 2024 سے 24 دسمبر 2024 تک 30.3 ارب جاری کر دیے ہیں اور صحت کارڈ کیلئے موجود حکومت کے نو ماہ میں ریکارڈ ادائیگی کی گئی ہے۔

ان خیالات کا اظہار مشیر خزانہ خیبرپختونخوا مزمل اسلم نے صحت کارڈ فنڈز کی تفصیلات جاری کرتے ہوئے کیا۔ مشیر خزانہ خیبرپختونخوا نے کہا کہ خیبرپختونخوا کی نگران حکومت نے صحت کارڈ فنڈز نہ ہونے کا کہہ کر بند کیا تھا۔

مزمل اسلم نے کہا کہ صحت کے شعبے میں خیبرپختونخوا نے دیگر صوبوں پر برتری حاصل کر لی ہے۔ انہوں نے کہا کہ صوبہ خیبرپختونخوا،بانی پی ٹی آئی عمران خان کے وژن کے تحت اور وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کی قیادت میں کامیابی کی طرف گامزن ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے