English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

برطانوی ہائی کمشنر جین میرٹ کا طبلہ بجا کر کرسمس کی مبارکباد کا انوکھا انداز

القمر

پاکستان میں برطانیہ کی ہائی کمشنر جین میرٹ نے انوکھے انداز میں کرسمس کا جشن مناتے ہوئے ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کردی جس کو دیکھ کر صارفین بھی حیران رہ گئے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری کردہ ویڈیو میں جین میرٹ کو موسیقار نظامی برادرز سے طبلے پر کرسمس کے روائتی گانے کی دھن بجانا سیکھتے دیکھا جا سکتا ہے۔

جین میرٹ نے ویڈیو کے کیپشن میں خوشی کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ انہیں طبلے پر جنگل بیلز بجانا سیکھنے میں بےحد لُطف آیا، انہوں نے نظامی برادرز کا شکریہ ادا کرتے ہوئے سب کو کرسمس کے تہوار کی مبارکباد پیش کی۔

برطانوی ہائی کمشنر کی اس ویڈیو کو صارفین کی جانب سے بےحد پسند کیا جارہا ہے اور وہ انہیں پاکستانی ثقافت کے ساتھ ان کا تہوار منانے پر خوب سراہا رہے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے