ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

200 کروڑ معاوضہ لینے والا مہنگا ترین بھارتی فلمی ولن کون؟

بھارتی فلم انڈسٹری میں ہمیشہ ہیرو کو فلم کی کامیابی کا سہرا دیا جاتا ہے، لیکن اب ولن کا کردار نبھانے والے اداکار بھی اپنی جگہ بنا رہے ہیں۔ 

حیران کن طور پر ایک اداکار نے فلم میں "راون” کا کردار ادا کرنے کے لیے 200 کروڑ روپے معاوضہ وصول کیا، جو بھارتی فلم انڈسٹری کی تاریخ کا سب سے بڑا معاوضہ ہے۔

مشہور فلم سیریز "کے جی ایف” سے شہرت حاصل کرنے والے اداکار یش اب بھارتی سنیما کے سب سے مہنگے ولن بن چکے ہیں اور وہ نتیش تیواری کی آنے والی فلم "رامائن” میں یش "راون” کے کردار میں نظر آئیں گے۔ 

رپورٹس کے مطابق یش نے فلم کے معاوضے اور ڈسٹریبیوشن شیئر کی مد میں 200 کروڑ روپے وصول کیے ہیں، جو مرکزی ہیرو رنبیر کپور سے بھی زیادہ ہے۔

یش کا یہ معاوضہ بھارتی فلم انڈسٹری کے دیگر مہنگے اداکاروں کے لیے بھی حیران کن ہے۔ انہوں نے لیجنڈری اداکار کمل ہاسن کو پیچھے چھوڑ دیا، جنہوں نے فلم "کلکی 2898 اے ڈی” میں اپنے مختصر کردار کے لیے 25 سے 40 کروڑ روپے وصول کیے تھے۔

یہ پہلا موقع ہے جب کسی ولن کو اتنا بھاری معاوضہ دیا گیا ہو، اور یش کا یہ کردار یقیناً فلم انڈسٹری میں ایک نئی تاریخ رقم کرے گا۔
 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں