ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

یشما گل کا شادی کرنے کے متعلق بڑا بیان سامنے آگیا

پاکستان کی مشہور اداکارہ یشما گل، جو لادینیت سے دین کی طرف لوٹنے کے بعد اپنی روحانی تبدیلی کے لیے جانی جاتی ہیں، انہوں نے حال ہی میں شادی کرنے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔

اداکارہ یشما گل نے انسٹاگرام پر سعودی عرب کی ایک خبر کا اسکرین شاٹ شیئر کرتے ہوئے لکھا، "یہ شادی کرنے کا وقت ہے۔”

اس خبر کے مطابق سعودی حکومت نے مکہ اور مدینہ میں نکاح کرنے کی اجازت دے دی ہے، جس پر یشما گل نے خوشی کا اظہار کیا۔

یشما گل کی انسٹا اسٹوری کے بعد مداحوں نے ان کے اس فیصلے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے ان کے لیے دعاوں اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

 

یشما گل اس سے قبل بھی ذاکر نائیک سے کیے گئے ایک سوال اور "دل کا رشتہ ایپ” پر 10 ہزار رشتوں کی درخواستوں کے باعث سرخیوں میں رہی ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں