English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

چیمپینزٹی20کپ : مارخورز کی ٹیم کو شکست، اسٹالینز فتح یاب

Champions T20 Cup: Markhors team defeated

راولپنڈی: اسٹالینز نے چیمپئنز ٹی ٹوئنٹی کپ جیت لیا، فائنل میں مارخورز کی ٹیم 200 رنز کا ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی اور پانچ گیندوں قبل 124 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔

پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں چیمپئنز ٹی ٹوئنٹی کپ کے فائنل میچ میں اسٹالینز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹںگ کی۔

اوپنر یاسر خان نے 57 گیندوں پر 7 چھکوں اور 5 چوکوں کی مدد سے شاندار سنچری اسکور کی۔ جہاں داد خان 22 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے جبکہ کپتان محمد حارث نے 21 رنز بنائے۔

اسٹالینز کا اسکور مقررہ 20 اوورز میں پانچ وکٹوں کے نقصان پر 199 رنز رہا۔ مارخورز کے عاکف جاوید نے دو، محمد نواز، عمران جونیئر اور فیضان نے ایک ایک وکٹ لی۔

جواب میں مارخورز کی ٹیم 19.1 اوورز میں 124 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔ محمد فیضان 43 رنز بنا کر نمایاں رہے، کپتان افتخار احمد 22 اور اوپنر فخر زمان نے 20 رنز کی اننگز کھیلیں۔ اسٹالینز کے محمد علی نے تین، جہانداد خان اور عثمان طارق نے دو دو وکٹیں لیں۔

اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا تارڑ نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے۔ ٹائٹل جیتنے پر اسٹالینز کو 15 ملین انعامی رقم دی گئی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے