English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

سائرہ یوسف کی چوری والی ویڈیو کی حقیقت سامنے آگئی

القمر

پاکستانی اداکارہ و ماڈل سائرہ یوسف نے سپر اسٹور میں اپنی چوری کی ویڈیو وائرل ہوجانے کے بعد بالآخر اقرارِ جرم کرلیا ہے۔

گزشتہ روز وائرل ہونے والی سائرہ یوسف کی ویڈیو نے ان کے مداحوں کو تفتیش میں مبتلا کردیا تھا جس میں اداکارہ ایک سپر اسٹور سے کچھ چرا کر اپنے لباس میں چھپا کر لے جاتی دکھائی گئی تھیں۔

چوری کی یہ ویڈیو وائرل ہونے کے بعد سوشل میڈیا پر کھلبلی مچ گئی اور صارفین نے مختلف قسم کے کئی تبصرے کیے جس میں زیادہ تر حیرانی اور سائرہ کے اس عجیب طرز عمل کو مختلف جامہ پہنانے سے متعلق تھے۔

تاہم اب سائرہ یوسف نے خود فوٹو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں وہ نہ صرف اس چوری کا اعتراف کررہی ہیں، بلکہ انھوں نے اپنی مجبوری بھی بتائی ہے۔

انسٹا پر شیئر کئی گئی ویڈیو میں سائرہ کہہ رہی ہیں کہ ’’میں اعتراف کرتی ہوں کہ وہ میں ہی تھی، کیوں کہ مجھ سے صبر نہیں ہوا اور مجھے یقین ہے آپ سے بھی نہیں ہوگا۔ چاہے مجھے کوئی بھی الزام دیں لیکن سب سے کریمی ملک چاکلیٹ کےلیے میں مجرم ہوں‘‘۔

A post shared by Syra Yousuf (@syrayousuf)

اداکارہ کی یہ ویڈیو ظاہر کررہی ہے کہ چوری کی وائرل ہونے والی ویڈیو دراصل اشتہاری مہم کا حصہ تھی جو دانستہ بنائی گئی تھی۔ گزشتہ ویڈیو پر کئی مداحوں سے یہی تبصرہ کیا تھا کہ سائرہ حقیقت میں چوری نہیں کرسکتی بلکہ یہ کوئی اشتہاری مہم ہوگی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے