English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

چمپئینز ٹرافی کی انعامی رقم کا اعلان نہ ہوسکا

القمر

کراچی (اسپورٹس ڈیسک )انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے اگلے برس پاکستان کی میزبانی میں ہونیوالی چمپئینز ٹرافی کیلئے انعامی رقم کا اعلان نہیں کیا تاہم گزشتہ ایڈیشن میں فاتح ٹیم کو کتنی انعامی رقم ملی تھی۔اگلے برس فروری اور مارچ میں کھیلی جانے والی چمپئینز ٹرافی کا شیڈول گزشتہ روز باضابطہ طور پر آئی سی سی نے جاری کیا، جو ہائبرڈ ماڈل کے تحت کھیلی جائے گی۔ایونٹ ٹورنامنٹ کا آغاز 19 فروری کو کراچی میں ہوگا اور فائنل 9 مارچ کو کھیلا جائے گا، دنیائے کرکٹ کی 8 ٹیموں پر مشتمل اس ٹورنامنٹ میں کْل 15 میچز کھیلے جائیں گے۔ پاکستان میں، راولپنڈی، لاہور اور کراچی ٹورنامنٹ کے کھیل کی میزبانی کرنے والے 3 مقامات ہوں گے جبکہ ہر وینیو پر 3 گروپ میچز کھیلے جائیں گے ۔ سال 2017 میں انگلینڈ اور ویلز میں ہونے والی آئی سی سی چمپیئنز ٹرافی کیلئے 4.5 ملین ڈالر کی انعامی رقم رکھی گئی تھی، جس میں 8 ٹیموں کے ٹورنامنٹ کے فاتح یعنی پاکستان کو 2.2 ملین ڈالر کا چیک دیا گیا تھا۔ ٹورنامنٹ کے رنر اپ یعنی بھارت کو 1.1 ملین ڈالر کا چیک تھمایا گیا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے