English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

علیحدگی کی افواہوں کا جواب؟ فیروز خان نے اہلیہ کے ساتھ رومانٹک تصاویر شیئر کر دیں

القمر

پاکستان کے معروف اداکار فیروز خان نے اپنی دوسری اہلیہ ڈاکٹر زینب کے ساتھ نئی رومانٹک تصاویر شیئر کر کے علیحدگی کی افواہوں کو ایک بار پھر رد کر دیا ہے۔

فیروز خان، جو مشہور ڈراموں "خانی” اور "خدا اور محبت” کے مرکزی کردار کے لیے جانے جاتے ہیں، نے اپنی اہلیہ کے ساتھ خوشگوار لمحات کی تصاویر انسٹاگرام پر پوسٹ کیں۔ ان تصاویر میں یہ جوڑا ایک دوسرے کی محبت میں ڈوبا ہوا اور خوشی کے رنگوں میں نظر آ رہا ہے۔

گزشتہ دنوں سوشل میڈیا پر فیروز خان اور ان کی اہلیہ کے درمیان علیحدگی کی خبریں گردش کر رہی تھیں۔ ان افواہوں پر فیروز خان اور ان کی بہن حمیمہ ملک نے وضاحت دیتے ہوئے ان خبروں کو بے بنیاد قرار دیا تھا۔

A post shared by Feroze Khan 🇵🇰 (@ferozekhan)

فیروز خان کی ان تازہ تصاویر پر مداحوں کی جانب سے دعاؤں اور محبت بھرے کمنٹس کا تانتا بندھا ہوا ہے، جبکہ کچھ ناقدین کی جانب سے تنقید بھی دیکھنے کو مل رہی ہے۔ پوسٹ کو اب تک لاکھوں لائیکس اور سیکڑوں کمنٹس مل چکے ہیں، جو اس جوڑے کی مقبولیت کی عکاسی کرتے ہیں۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے