English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

انصاف کی فراہمی کیلیے بینج اور بار کا مضبوط تعلق ضروری ہے، چیف جسٹس

A strong relationship

اسلام آباد: چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی نے کہا ہے کہ عدلیہ انصاف کی فراہمی میں بار کی معاونت پر انحصار کرتی ہے، بینچ اور بار کا مضبوط تعلق انصاف کی فراہمی کے لیے ضروری ہے۔

چیف جسٹس سے سپریم کورٹ میں بار ایسوسی ایشنز کے نمائندوں نے ملاقات کی، اس موقع پر چیف جسٹس نے دور دراز اضلاع کے دوروں کے تجربات بار ایسوسی ایشنز سے شیئر کیے۔

ان کا کہنا تھا کہ گھوٹکی جوڈیشل کمپلیکس بہترین سہولیات کے ساتھ دیگر اضلاع کےلیے مثال ہے، فیڈرل جوڈیشل اکیڈمی میں وکلاء کےلیے خصوصی تربیتی پروگرامز شروع ہوں گے۔

چیف جسٹس نے قانون و انصاف کمیشن کو بار ایسوسی ایشنز کو 10 لاکھ روپے کی گرانٹ فراہم کرنے کی ہدایت کی۔

اعلامیہ کے مطابق چیف جسٹس نے ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن ملتان کو ویڈیو لنک سہولت فراہم کرنے اور آزاد جموں و کشمیر بار کے مسائل حل کرنے کی یقین دہانی کرائی۔

اعلامیہ کے مطابق انصاف کے نظام میں ترقی کیلئے تمام اسٹیک ہولڈرز کی اجتماعی کوششیں ضروری ہیں، چیف جسٹس پاکستان نے انصاف تک رسائی اور عدالتی ڈھانچے کو مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے