English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

معروف مذہبی اسکالر حافظ عبدالرحمن مکی رب کے حضور پیش ہوگئے، مریدکے میں سپردخاک

مریدکے: مذہبی اسکالر ڈاکٹر حافظ عبدالرحمان مکی کی نمازجنازہ ننگل ساہداں گراؤنڈ میں ادا کردی گئی۔ حافظ عبدالرحمان مکی آج صبح عارضہ قلب کے باعث انتقال کرگئے تھے۔

پروفیسر ڈاکٹر حافظ عبدالرحمٰن مکی کچھ عرصے سے علیل تھے اور چند دنوں سے لاہور کے اسپتال میں زیرعلاج تھے۔ 

عبدالرحمٰن مکی کی نماز جنازہ ان کے بھانجے حافظ طلحہ سعید نے پڑھائی، نماز جنازہ میں سیاسی ومذہبی شخصیات، علمائے کرام، سمیت تمام مکاتب فکر اور شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔ بعد ازاں انہیں مریدکے کے مقامی قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا۔

حافظ عبدالرحمان مکی نے ام القریٰ یونیورسٹی مکہ مکرمہ سے ڈاکٹریٹ کی ڈگری حاصل کی تھی، وہ  پاکستان میں مذہبی انتہاپسندی اور فتنہ خوارج کے خلاف مضبوط آواز تھے۔حافظ عبدالرحمان مکی مظلوم کشمیری اور فلسطینی مسلمانوں کے حق میں بھی توانا آواز تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے