English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

امریکا میں پولیس کے تشدد سے قیدی ہلاک

رام اللہ: عوفر جیل میں قیدیوں پر تشدد کے بعد احتجاج کی کال پر عباس ملیشیا امریکی ہاؤس کی حفاظت کررہی ہے‘ اسیران سے اظہارِ یکجہتی کے لیے مظاہرہ ہورہا ہے
رام اللہ: عوفر جیل میں قیدیوں پر تشدد کے بعد احتجاج کی کال پر عباس ملیشیا امریکی ہاؤس کی حفاظت کررہی ہے‘ اسیران سے اظہارِ یکجہتی کے لیے مظاہرہ ہورہا ہے

امریکا میں پولیس کے تشدد سے قیدی ہلاک
انٹرنیشنل نیوز ڈیسک: امریکا کے شہر نیو یارک میں پولیس کے بہیمانہ تشدد سے قیدی کے ہلاک ہونے سے متعلق مقامی میڈیا میں ایک خبر تھی۔ جس میں بتایا گیا ہے کہ نیویارک کی جیل میں پولیس اہلکاروں نے ایک قیدی پر بہیمانہ تشدد کرکے اسے ہلاک کردیا تھا، جس کے ثبوت میں اس کی ایک ویڈیو بھی مختلف چینلز کے ذریعے سامنے آگئی۔
مقامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق امریکی ریاست نیویارک میں قیدی کی موت سے قبل اس پرکیے جانے والا پولیس کا تشدد ثابت ہوگیا۔ قیدی پر اہلکاروں کا بدترین تشدد ویڈیو سے واضح ہو جاتا ہے۔
ادھر دوسری جانب 43 سالہ قیدی رابرٹ بروکس کی جیل میں تشدد کے باعث موت واقع ہوجانے سے عوامی حلقوں میں بڑا غم و غصہ پایا جاتا ہے۔ رپورٹ کے مطابق ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ کس طرح پولیس کا عملہ جو بروکس تھکڑیوں میں جکڑاہوا ہے پھر بھی بےدردی سے اس پر تشدد کیا گیا۔ ویڈیو کے مطابق پولیس اہلکار بروکس کو طبی معائنے کے کمرے میں مسلسل مکے اور لاتیں مارتے رہے۔ حتیٰ کہ ایک افسر نے بروک کے منہ پر کپڑا ڈالدیا پھر اس پر مکے برسائے۔ مزید یہ کہ ایک اور افسر نے بروکس کے نازک حصے پر زدوکوب کرتے رہے۔ دیکھا جا سکتا ہے کہ ویڈیو میں قیدی کا چہرہ خون سے لت پت ہوچکا ہے۔
نیوز رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ قیدی بروکس 12 سال سے قید کی سزا کاٹ رہا تھا۔ اسپتال انتظامیہ کی رپورٹ کے مطابق قیدی بروکس کو ریڑھ کی ہڈی میں بڑی حد تک مہلک چوٹ پہنچی ہے جو اہلکاروں کی جانب سے اس کے گلے کو دبانے کے باعث ہوئی ہے۔ اس تشدد کے دوران قیدی بروکس جو نیم بے ہوشی کی حالت میں تھا، بعدازاں اس کی موت واقع ہوئی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے