English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

شہریار منور اور ماہین صدیقی شادی کے بندھن میں بندھ گئے

القمر

پاکستانی شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار شہریار منور اور اداکارہ ماہین صدیقی رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئے ہیں۔

سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی تصاویر میں اس خوبصورت جوڑی کو نکاح نامہ تھامے دیکھا جا سکتا ہے۔ دونوں نے اس خاص دن پر سفید اور سنہرے رنگ کا لباس زیب تن کر رکھا ہے۔

A post shared by AK BUZZ (@akbuzzofficial)

شادی کی تقریبات کا آغاز ڈھولکی سے ہوا، جس میں ماہرہ خان، مومل شیخ، احد رضا میر، عدیل حسین، جمی خان اور علی حمزہ سمیت دیگر فنکاروں نے شرکت کی۔ اس کے بعد قوالی نائٹ کا انعقاد کیا گیا، جہاں راحت فتح علی خان نے اپنی آواز کا جادو جگایا۔ تقریبات کے دوران شہریار منور اور ماہین صدیقی مختلف روایتی لباسوں میں نظر آئے، جنہیں مداحوں نے بے حد پسند کیا۔

A post shared by maheen (@maheenhsiddiqui)

ہلدی کی تقریب میں ماہین صدیقی نے پیلے رنگ کا جوڑا جبکہ شہریار منور نے آسمانی رنگ کا کُرتا زیب تن کیا، جو مداحوں کی جانب سے بے حد پسند کیا گیا۔

یاد رہے کہ شہریار منور نے 2012 میں ڈرامہ سیریل ‘میرے درد کو جو زبان ملے’ سے شوبز انڈسٹری میں قدم رکھا اور ‘زندگی گلزار ہے’ میں معاون کردار سے شہرت حاصل کی۔ بعد ازاں، انہوں نے فلم ‘ہو من جہاں’ میں اداکاری اور پروڈکشن کے جوہر دکھائے۔

A post shared by Sheheryar Munawar Siddiqui (@sheheryarmunawar)

ماہین صدیقی بھی پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی ابھرتی ہوئی اداکارہ ہیں، جنہوں نے مختصر عرصے میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا ہے۔

مداحوں کی جانب سے اس جوڑے کو نئی زندگی کی شروعات پر مبارکباد دی جارہی ہے اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا جارہا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے