English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

قائداعظم ٹرافی سہ فریقی مرحلہ : لاہور وائٹس کے محمد عمران اور علی زریاب آصف کی ڈبل سنچری

القمر

کراچی(اسٹاف رپورٹر) محمد عمران اور علی زریاب آصف کی ڈبل سنچری اوپننگ پارٹنرشپ کے نتیجے میں لاہور وائٹس نے سیالکوٹ کے 465 رنز کا مؤثر جواب دیا ۔نیشنل اسٹیڈیم میں قائداعظم ٹرافی کے سہ فریقی مرحلے کے میچ کے دوسرے دن کھیل ختم ہونے پر لاہور وائٹس نے 240 رنز بنائے تھے اور اس کی 2 وکٹیں گری تھیں۔محمد عمران اور علی زریاب آصف نے پہلی وکٹ کی شراکت میں233 رنز کا اضافہ کیا۔محمد عمران 18 چوکوں اور2 چھکوں کی مدد سے132 رنز بناکر رن آؤٹ ہوگئے۔ اطیب احمد5 رنز بنا پائے۔ علی زریاب 10 چوکوں کی مدد سے 91 رنز بناکر ناٹ آؤٹ ہیں۔ اس سے قبل سیالکوٹ نے اپنی پہلی اننگز 336 رنز4 کھلاڑی آؤٹ پر شروع کی اور اسکور میں129 رنز کا اضافہ کرپائی۔ گزشتہ روز کے ناٹ آؤٹ بیٹر اذان اویس اپنے اسکور میں صرف 5 رنز کا اضافہ کرکے 168رنز پر حکمت اللہ کی گیند پر آؤٹ ہوگئے۔ محسن ریاض نے 8 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 51 رنز اسکور کیے۔ کپتان عماد بٹ نے25 رنز اسکور کیے۔ شعیب اختر6 چوکوں کی مدد سے26 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔ محمد وحید نے124 رنز دے کر5 وکٹیں حاصل کیں۔ حکمت اللہ نے83 رنز کے عوض3 کھلاڑی آؤٹ کیے۔ لاہور وائٹس سیالکوٹ کے اسکور سے225 رنز پیچھے ہے اس کی 8 وکٹیں باقی ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے