English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

موٹر وے ایم 14 پر فتح جنگ کے قریب بس کو حادثہ 10 افراد جاں بحق، 7 زخمی

موٹر وے ایم 14 پر فتح جنگ کے قریب مسافر بس کے حادثے میں 10 افراد کی جانیں ضائع ہو گئیں، جبکہ 7 افراد زخمی ہو گئے۔ 

موٹر وے پولیس کے ترجمان کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ اس وقت پیش آیا جب بہاولپور سے اسلام آباد جانے والی بس ڈرائیور کی لاپرواہی کی وجہ سے حادثے کا شکار ہو گئی۔

ترجمان نے بتایا کہ حادثے کی اطلاع ملتے ہی موٹروے پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی تھی، حادثے میں جاں بحق ہونے والے افراد کی لاشیں اور زخمیوں کو فوری طور پر ٹی ایچ کیو اسپتال فتح جنگ منتقل کر دیا گیا ہے۔ 

ترجمان نے مزید کہا کہ واقعے کی تفصیلات اور وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے