ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

92 سال کی عمر میں آشا بھوسلے کی ’توبہ توبہ‘ پرفارمنس پر مداح حیران

بھارت کی لیجنڈری گلوکارہ آشا بھوسلے نے  اپنے کانسرٹ میں کرن اوجلا کے مقبول گانے ’توبہ توبہ‘ کو اپنی آواز اور انداز میں پیش کرکے مداحوں کو حیران کردیا۔

وکی کوشل پر فلمایا گیا فلم ’’بیڈ نیوز‘‘ کا گانا ’’توبہ توبہ‘‘ کرن اوجلا کی آواز میں فلم میں شامل کیا گیا تھا۔ آشا بھوسلے نے یہ گانا گاتے ہوئے وکی کوشل کے مشہور ڈانس اسٹیپس بھی گانے کے ساتھ پرفارم کیے، جس سے شرکا محظوظ ہوئے۔

لیجنڈری گلوکارہ کی ’’توبہ توبہ‘‘ گاتے ہوئے پرفارمنس انسٹاگرام پر شیئر کی گئی ہے جو کہ خوب وائرل ہورہی ہے۔

A post shared by Moviemaafia (@moviemaafia)

گلوکار کرن اوجلا نے آشا بھوسلے کی پرفارمنس پر ردعمل دیتے ہوئے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں لکھا کہ ’آشا بھوسلے موسیقی کی زندہ دیوی نے توبہ  توبہ گایا… ایک ایسا گانا جسے ایک گاؤں کے چھوٹے سے بچے نے لکھا، جس کا موسیقی کا کوئی بیک گراؤنڈ نہیں تھا اور نہ ہی ساز بجانے کا علم۔‘‘

انہوں نے مزید لکھا کہ ’’یہ گانا نہ صرف مداحوں بلکہ موسیقی کے فنکاروں میں بھی بے پناہ مقبول ہوا، لیکن یہ لمحہ واقعی ایک تاریخی موقع ہے، جسے میں کبھی نہیں بھول سکوں گا۔ میں بے حد شکر گزار ہوں اور یہ لمحہ مجھے مزید ایسی دھنیں تخلیق کرنے کی ترغیب دیتا ہے۔‘‘
 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں